چیٹ کی سروس کی شرائط RCS

Google کی RCS چیٹ کو استعمال کر کے، آپ Google کی سروس کی شرائط، Google کی رازداری کی پالیسی، اور RCS چیٹ کی ان شرائط (مجموعی طور پر، ”سروس کی شرائط“) سے اتفاق کرتے ہیں۔ RCS چیٹ آپ کو دوسرے لوگوں کو ان کے ٹیلیفون نمبرز پر پیغام بھیجنے دیتی ہے، لہذا پیغامات ان ٹیلیفون نمبرز تک پہنچنے کیلئے Google اور، کچھ کیسز میں، دیگر سروس فراہم کنندگان (جیسے کیریئرز یا دیگر پیغام رسانی ایپس) کے ذریعے جائیں گے۔ آپ اتفاق کرتے ہیں کہ آپ کے آلہ اور آپ کے رابطوں کے آلات کو کبھی کبھار RCS کی اہلیتوں کیلئے چیک کیا جا سکتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ RCS چیٹس کو موصول کر سکتے ہیں۔ Google آپ کے ٹیلیفون نمبر کی توثیق کرنے (SMS چارجز لاگو ہو سکتے ہیں) اور RCS چیٹ فراہم کرنے کیلئے کبھی کبھار (آلہ کے شناخت کاروں یا SIM کارڈ کی معلومات سمیت) آپ کے آلہ کی معلومات کا تبادلہ آپ کے کیریئر سے کر سکتا ہے۔ آپ سے RCS چیٹ کے استعمال کے سلسلے میں ڈیٹا چارجز لیے جا سکتے ہیں۔ آپ کے کیریئر کے ذریعے فراہم کردہ کسی خصوصیت اور سروسز پر سروس کی یہ شرائط لاگو نہیں ہوتی ہیں (جیسے کیریئر کالنگ اور پیغام رسانی، بشمول SMS اور MMS)۔ آپ Google کی جانب سے پیغامات ایپ میں اس ترتیب کو آف کر کے RCS چیٹ کے اپنے استعمال کو بند کر سکتے ہیں۔

RCS چیٹ ‎1600 Amphitheatre Parkway, Mountain View, CA 94043 USA میں واقع ‎Jibe Mobile, Inc.‎ کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے اور آپ اس کے ساتھ معاہدہ کر رہے ہیں۔ اگر آپ کے ٹیلیفون نمبر کے ملک کا کوڈ یوروپین اکنامک ایریا یا سوئٹزرلینڈ سے ہے تو RCS چیٹ ‎70 Sir John Rogerson’s Quay, Dublin 2, Ireland میں واقع Jibe Mobile Limited‎ کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے اور آپ اس کے ساتھ معاہدہ کر رہے ہیں، اس صورت میں یہ شرائط کا خلاصہ لاگو ہوتا ہے۔